خبرنامہ

پوپائے حقیقی زندگی میں بھی موجود

پوپائے حقیقی زندگی میں بھی موجود
ماسکو:(ملت آن لائن) معروف کارٹون ’پوپائے دا سیلر مین‘ کے مرکزی کردار پوپائے کی شخصیت سے ایک شخص اتنا متاثر ہوا کہ خود بھی پوپائے جیسا بن گیا۔ لوگ اپنی زندگی میں کسی نہ کسی فلمی ہیرو سے متاثر ضرور ہوتے ہیں اوراُن جیسا بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ کچھ لوگ ہیرو کی طرح نظر آنے کے چکر میں دن رات ویٹ لفٹنگ کرتے ہیں لیکن دنیا میں ایسے بھی کچھ لوگ موجود ہیں جو کارٹون جیسا بننے کی بھی خواہش رکھتے ہیں اور اس میں حیران ہونے کی بات نہیں۔ جی ہاں! ایک شخص ایسا بھی ہے جو مشہور کارٹون ’پوپائے دا سیلر مین‘ کے مرکزی کردار پوپائے سے اس قدر متاثر ہے کہ اس نے اپنا بازو بھی پوپائے جیسا بنالیا ہے۔ روس سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ کرل ٹیریشن نے کم وقت میں اچھی باڈی بنانے کےلیے ویٹ لفٹنگ کے دوران پروٹین کے بجائے مصنوعی تیل کا استعمال کرنا مناسب سمجھا جو تن ساز مقابلے کے دوران استعمال کرتے ہیں۔کرل ٹیریشن کا کہنا تھا کہ اُس نے ابتداء میں 250 ملی لیٹر مصنوعی تیل انجکشن کے ذریعے بازوؤں میں استعمال کیا جو صرف ایک انچ ہی بازوؤں کو بڑھا سکا۔ بعد ازاں جلد بازو بڑھانے کےلیے مزید ایک لیٹرتیل کا انجکشن لگایا جس سے اُس کے بازو تو بن گئے لیکن باقی جسم کا حصہ ویسا ہی رہا۔سماجی رابطے کی سائٹ پر کرل ٹیریشن نے اپنی ایک تصویر بھی جاری کی جس میں پورے جسم کے بجائے صرف بازو بنے نظر آرہے ہیں۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹیریشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن اس کے باوجود کرل ٹیریشن کا کہنا تھا کہ وہ مصنوعی تیل کا استعمال جاری رکھے گا اور ایک نہ ایک دن دنیا کے سب سے بڑے بازو ہونے کا ریکارڈ بنائے گا۔سماجی رابطے کی سائٹ پر کرل ٹیریشن نے اپنی ایک تصویر بھی جاری کی جس میں پورے جسم کے بجائے صرف بازو بنے نظر آرہے ہیں۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹیریشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن اس کے باوجود کرل ٹیریشن کا کہنا تھا کہ وہ مصنوعی تیل کا استعمال جاری رکھے گا اور ایک نہ ایک دن دنیا کے سب سے بڑے بازو ہونے کا ریکارڈ بنائے گا۔