خبرنامہ

پچپن سالہ فرنچ اسپائیڈرمین نے 614 فٹ اونچی عمارت ایک گھنٹے میں سر کرلی

پچپن سالہ

پچپن سالہ فرنچ اسپائیڈرمین نے 614 فٹ اونچی عمارت ایک گھنٹے میں سر کرلی

پیرس:(ملت آن لائن) فرانسیسی اسپائیڈر مین کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے 55 سالہ شخص نے 48 منزلہ عمارت کو صرف 1 گھنٹے میں سر کرلیا۔ ‘فرنچ اسپائیڈر مین’ کے نام سے شہرت رکھنے والے 55 سالہ ایلن رابرٹ نے فرانس کی چوتھی بڑی اونچی عمارت ’ ٹوٹل بلڈنگ‘ کو صرف ایک گھنٹے کے اندر عبور کر کے سب کو حیران کردیا ایلن رابرٹ نے 187 میٹر اونچی اس عمارت کو محض ایک مخصوص جوتے اور چاک کی مدد سے سر کیا۔ سیکڑوں افراد نے یہ منظر دیکھا اور وائرل ہونے والی ویڈیو اور تصاویر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچادی۔
spiderman
ایلن رابرٹ 11 برس کی عمر سے بلند عمارتوں کو سر کرنے کی مہم کے دلدادہ ہیں اور 55 سال کی عمر میں بھی اُن کی ہمت اور جواں مردی میں کمی واقع نہیں ہوئی۔ ایلن رابرٹ اس سے قبل دبئی، پیرس اور دیگر ممالک کی بھی کئی اونچی عمارتوں پر چڑھنے کی مہارت دکھا چکے ہیں جن میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ، ایفل ٹاور، سڈنی اوپیرا ہاؤس بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایلن رابرٹ کو عمارتوں پر چڑھنے کے لیے خطرہ مول لینے اور سرکاری اجازت نامہ حاصل نہ کرنے پر پولیس کی جانب سے گرفتار کیا جا چکا ہے تاہم یہ گرفتاریاں بھی ان کے شوق کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکیں۔ ایلن رابرٹ کا کہنا ہے کہ جب تک خود کو فٹ محسوس کرتا ہوں عمارتیں سر کرتا رہوں گا یہ میرا شوق ہی نہیں جنون بھی ہے۔