خبرنامہ

پیانو بجانے والا انوکھا مرغا

پیانو بجانے والا

پیانو بجانے والا انوکھا مرغا

لاہور:(ملت آن لائن) کیا آپ نے کبھی کسی مرغے کو پیانو بجاتے دیکھا ہے؟ امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر جرمن ٹاؤن میں موجود انوکھا مرغا پیانو بجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وہ امریکا کے قومی نغمے ’امریکا دا بیوٹی فل‘ کی دھن پیانو پر نہایت شاندار انداز سے بجاتا ہے اور اس مقصد کے لیے اپنی چونچ کا استعمال کرتا ہے۔ جوگو نامی اس مرغے کی تربیت اس کے مالک نے کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے لیے اس نے مرغے پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا، بلکہ اسے انعام حاصل کرنے کی ترغیب دی جس کے باعث صرف 2 ہفتوں میں مرغا یہ دھن بجانا سیکھ گیا۔ آئیں آپ بھی مرغے کی انوکھی صلاحیت سے لطف اندوز ہوں۔
…………………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….مسجد الحرام کے متعلق ایسے اعدادوشمار کہ پڑھتے ہی آپ ” سبحان اللہ” کہہ اٹھیں

مکہ مکرمہ (ملت آن لائن) دنیا بھر کے مسلمانوں کے مرکز خانہ کعبہ اورمسجد حرام کے متعلق بارے میں اہم اعداد وشمار سن کر آپ ” سبحان اللہ ” کہہ اٹھیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے مسجد الحرام سے متعلق ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر مندرجہ ذیل اہم اعدادو شمار جاری کئے ہیں۔ مسجد الحرام کا رقبہ 11لاکھ64ہزارفٹ ہے۔ مسجد الحرام میں ایک وقت میں 20لاکھ سے زائد افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔اور اس کے 210دروازے ہیں۔سب سے بڑا دروازہ ملک عبداللہ ہے۔ مسجد الحرام میں 10ائمہ کرام ، 20مؤذن،42ہزار قالین،12ہزار وہیل چیئرز اور 300الیکٹرانک چیئرز ہیں۔ واضح رہے کہ صرف مسجدالحرام میں ہرسال تقریباََ12لاکھ قرآن کریم کے نسخے جبکہ ایک لاکھ60ہزار کتابیں تقسیم کی جاتی ہیں۔ مسجد الحرام کی لائبریری میں اس وقت 5ہزار قلمی نسخے موجود ہیں۔روزانہ 900ٹن آب زمزم استعمال کیا جارہا ہے۔ اور سال حرم شریف میں تحفیظ قرآن کی مجلسوں سے 5لاکھ زائرین فیضیاب ہورہے ہیں۔