خبرنامہ

چار سعودی شہریوں کو دہشت گردی کی سازشوں کے الزام میں 10 سال تک قید کی سزائیں

ریاض (ملت + اے پی پی) سعودی عرب میں ایک خصوصی فوجداری عدالت نے مختلف کیسوں میں ملوّث چار مقامی شہریوں کومجرم ثابت ہونے پر 7سے 10سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ان میں ایک سعودی شہری کے ایران میں مطلوب ایک جرائم پیشہ شخص سے روابط تھے اور اس نے سعودی عرب کی سلامتی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے اس سے ملاقات بھی کی تھی۔دوسرے سعودی شہری نے عراق میں عسکری تربیت حاصل کی تھی اور سخت گیر جنگجو گروپ داعش کی حمایت کی تھی۔عدالت نے ان دونوں کو دس ،دس سال قید کی سزا سنائی .عدالتی فیصلے کے مطابق ان کی قید کی سزا گرفتاری کے وقت سے شروع ہوگی اور رہائی کے بعد وہ مزید دس سال تک بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔فوجداری عدالت نے ایک اور سعودی شہری کو دہشت گرد تنظیموں کے زیر اثر آنے اور داعش میں شمولیت کے لیے شام جانے کا ارادہ رکھنے کے الزام میں قصور وار قرار دے کر سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے اس کو منشیات استعمال کرنے کے جرم میں 80 کوڑے مارنے کا بھی حکم دیا ہے۔چوتھے سعودی مجرم پر یمن میں حوثی ملیشیا کی حمایت کا الزام تھا۔