چالیس سالہ محبت کے بعد 90 سالہ برطانوی کامیڈین کی موت سے دو روز قبل شادی
لندن(ملت آن لائن) 90 برس کی عمر میں فوت ہونے والے برطانیہ کے لیجنڈ مزاحیہ اداکار سَر کین ڈوڈ نے موت سے دو روز قبل ہی اپنی 76 سالہ رفیقہ این جونز سے شادی کرلی ۔ ڈوڈ اور جونز کے درمیان محبت کا سلسلہ 40 برس تک جاری رہا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیورپول کے ایک ہسپتال میں چھ ہفتوں تک سینے کیشدید تکلیف کے علاج کے کین ڈوڈ گھر آ گئے تھے جہاں وہ اپنی محبوبہ این جونز کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ڈوڈ کی وفات اسی گھر میں ہوئی جہاں 90 برس قبل ان کی پیدائش ہوئی تھی۔ انہوں نے ساری زندگی اس گھر کو نہیں چھوڑا۔ڈوڈ نے ہسپتال میں اپنے قیام کے دوران بھی بعض نئے خاکے تحریر کیے۔
………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے….اس خبر کو بھی پڑھیے…مشرقی چین میں چنگاریاں کھانے کا منفرد تہوار
بیجنگ (ملت آن لائن) چین کے مشرقی علاقے میں نئے سال کی آمد کے موقع پر ایک خصوصی تہوار منایا جاتا ہے جس میں لوگ چنگاریوں سے کھیلتے ہوئے اس کی چمکتی دمکتی پھلجھڑیوں کے درمیان میں سے گذرتے ہیں اور ان چنگاریوں کے اوپر کھڑے ہوکر انہیں کھانے کی کوشش کرتے ہیں۔نئے سال پر منائے جانیوالے اس تہوار میں شریک لوگوں کا عقیدہ ہے کہ اس طرح وہ بدروحوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ان کا عقیدہ ہے کہ یہ عمل انہیں بدروحوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔چین کے صوبے فوجیان میں سالانہ رسم منائی جاتی ہے جس میں مرد چنگاریوں پر جھک کر انہیں کھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ لوگ دس سیکنڈ تک چنگاریوں کے اوپر رہتے ہیں ،اور باہر آتے ہیں تو جلد پر چنگاریوں سے جھلسنے کے نشان ہوتے ہیں ۔ اس تقریب کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔