خبرنامہ

چاند تاروں کا رقص دکھاتا شیشے کا کمرہ

چاند تاروں کا

چاند تاروں کا رقص دکھاتا شیشے کا کمرہ

لاہور: (ملت آن لائن) جنوبی امریکی ملک پیرو میں ایسے ہینگنگ لاجز بنائے گئے ہیں جہاں وقت گزارنا زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک ہوسکتا ہے۔ پیرو کے شہر کزکو میں ایک پہاڑ پر معلق شیشے کے کیپسولز بنائے گئے ہیں یہ کیپسولز زمین سے 12 سو فٹ اونچائی پر واقع ہیں یہاں تک پہنچنے کیلئے آپ کو باقاعدہ کوہ پیمائی کر کے پہاڑ کے اوپر چڑھنا ہوگا۔ اس عارضی کمرے میں آپ طلوع آفتاب کیساتھ ناشتہ اور غروب آفتاب کے وقت چائے بھی پی سکتے ہیں جبکہ رات میں سوتے ہوئے چاند اور تارے آپکے اوپر رقص کرتے دکھائی دینگے۔

…………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…حقیقی زندگی کی دنگل گرل کی لڑکے کیساتھ کشتی کی ویڈیو وائرل

لاہور: (ملت آن لائن) یاد رہے کہ فلم ’دنگل‘ میں ایک باپ کا خواب بیٹی پورا کرتی ہے اور ریسلنگ کی دنیا میں اپنا نام روشن کرتی ہے۔ فلم ’دنگل‘ کی کہانی مہاویر سنگھ پھوگٹ نامی پہلوان کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے اپنی بیٹیوں کو پہلوانی سکھائی تاکہ وہ ہندوستان کے لیے گولڈ میڈل لاسکیں۔
اس فلم میں 52 سالہ عامر خان نے لگ بھگ اپنی عمر کے شخص کا ہی کردار ادا کیا تھا۔
دوسری جانب بھارت کے ایک دیہاتی علاقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے مقابلے میں مخالف لڑکے کو چاروں شانے چت کرکے اپنی دھاک بٹھا دی۔ مہاشترا کی اس لڑکی کا نام گیتا پھوگٹ ہے۔ حقیقی زندگی کی دنگل گرل کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ صارفین کی جانب سے اس بہادر لڑکی کی صلاحتیوں کو سراہا جا رہا ہے۔

Facebook