خبرنامہ

چند غذائیں آپ سے تمام بیماریاں دور بھگا سکتی ہیں

آج انسان تیزی سے مختلف اقسام کی بیماریوں کا شکار بن رہا ہے اور اس کی سب سے اہم وجہ ہمارا ان غذاؤں پر توجہ نہ دینا ہے جو ہمیں ان بیماریوں سے محفوظ بنا سکتی ہیں- جب ہماری غذا درست ہوگی تو یقیناً ہم صحت مند بھی رہیں گے- اگر انسان کا مدافعتی نظام صحت مند اور مضبوط ہو تو کوئی بھی بیماری اس پر آسانی سے حملہ آور نہیں ہوسکتی- اگر ہمارا مدافعتی نظام مضوط نہیں ہوگا تو معولی سا نزلہ زکام بھی ہمارے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوگا- اور یہ طاقتور مدافعتی نظام ہمیں چند غذاؤں کے انتخاب سے باآسانی حاصل ہوسکتا ہے- آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کونسی ایسی غذائیں ہیں جنہیں استعمال کر کے ہم کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں اور ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں-

شملہ مرچ


وٹامن سی کے حصول کے لیے یہ مخصوص مرچ بھی بہترین ہے کیونکہ اس میں بھی وٹامن سی کی تقریباً اتنی ہی مقدار پائی جاتی ہے جتنی کہ ترش پھلوں میں- اس مرچ میں وٹامن سی کے علاوہ ایسے کئی اہم معدنیات بھی پائے جاتے ہیں جو ہمارے دیگر جسمانی اعضاﺀ کی صحت کی بہتری کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں- اس میں پایا جانے والا کیروٹین آپ کی آنکھوں اور جلد کو صحت مند بناتا ہے-

لہسن


لہسن ایسی غذا ہے جو ہمارے ہاں کھانوں میں بے انتہا استعمال کی جاتی ہے- لہسن کے انسانی صحت پر بہت زیادہ اثرات مرتب ہوتے ہیں- لہسن ہمارے جسم کو نقصان پہنچانے والے جراثیموں اور انفیکشن کے خلاف انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے- یہ ہمارے مدافعتی نظام کو اس حد تک مضبوط بنا دیتا ہے کہ جراثیموں کو حملہ آور ہونے میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے- اس کے علاوہ لہسن بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے-

ادرک


ادرک بھی متعدد طبی خواص کی حامل غذا ہے اور یہ جسم کی سوزش کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے- ادرک گلے کی اور دیگر اقسام کی بیماریوں کے خلاف مزاحمت میں مددگار ثابت ہوتا ہے- ادرک جسمانی درد میں بھی کمی لانے کا باعث بنتا ہے اور ساتھ ہی کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرتا ہے- غرض یہ کہ ادرک کو اپنی غذا کا لازمی حصہ بنائیے-

پالک
پالک میں بھی وٹامن سی کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے اور اس کے علاوہ اس سبزی میں بیٹا کروٹین اینٹی اوکسیڈنٹ بھی موجود ہوتے ہیں- پالک میں پائے جانے والے یہ معدنیات نہ صرف آپ معدافتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ مختلف انفیکشن کو لاحق ہونے سے بھی روکتے ہیں- پالک پکنے کے بعد جسم پر بڑے پیمانے پر اپنے مثبت اثرات مرتب کرتی ہے-

تُرش پھل
جب بھی سردی یا نزلہ زکام کی شکایت ہو تو آپ کو ترش پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے جن میں وٹامن سی پایا جاتا ہے- درحقیقت وٹامن سی ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے- یہ وٹامن خون میں موجود سفید خلیوں کی تعداد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے- لیموں٬ نارنجی اور چکوترے میں وٹامن سی کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے- جب آپ کا مدافعتی نظام طاقتور ہوگا تو کوئی بھی بیماری آسانی سے آپ کو اپنا شکار نہیں بنا سکے گی-

Disclaimer: All information is provided here only for general health education. Please consult your health physician regarding any treatment of health issues.