خبرنامہ

چوبیس قیراط سونے سے سجی آئسکریم کون

چوبیس قیراط سونے سے سجی آئسکریم کون

نیویارک(ملت آن لائن)سونے کے سپرے سے سجی اس مزیدار کون کی قیمت پاکستانی روپوں میں 1667 روپے بنتی ہے امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک آئسکریم شاپ نے اپنی نئی آئسکریم رینج متعارف کروائی ہے جسے چوبیس قیراط سونے سے سجایا گیا ہے۔ کون کے بسکٹ پر بھی چوبیس قیراط گولڈ ڈسٹ کا سپرے کیا جاتا ہے ۔ گولڈ آئسکریم کون نامی اس مزیدار آئسکریم کی قیمت صرف 14.95ڈالر یعنی 1667.6 پاکستانی روپے ہے ۔ تو جناب اگر ٹھنڈی میٹھی سونے سے سجی مزیدار آئسکریم کھانی ہے تو کیلیفورنیا پہنچ جائیں اور سونے کے زیورات پہننے کی شوقین خواتین تو اب آئسکریم بھی سونے سے سجی کھا سکتی ہیں۔