یوں تو دنیا بھر میں چوری اور ڈکیتی کے واقعات عام ہیں تاہم امریکا میں چوروں نے فلمی انداز میں چوری کی کوشش کی اور اے ٹی ایم کو ہی دھماکا خیز مواد سے اُڑا دیا۔
یہ واقعہ امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں پیش آیا اور دو چور ایک اسٹور کے اندر داخل ہوئے اور اے ٹی ایم سے پیسے چرانے کے لئے مشین میں دھماکا خیز مواد لگا دیا۔
زور دار دھماکے کی وجہ سے چوروں کے اوسان خطا ہو گئے اور وہ ایک ڈالر لئے بغیر ہے بھاگ نکلے۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پولیس کی بروقت کارروائی پر ایک خاتون چور پکڑی گئی جب کہ دوسرے کی تلاش جاری ہے ۔