چوہوں کی زیادتی کے باعث سکول بند گیا
ایک سکول نے عمارت میں چوہوں کی کثرت کے باعث تمام طلباء کو چھٹی دے دی۔
سکول نے والدین کو ایک ای میل بھیجی جس میں انہیں بتایا کہ چوہوں کی زیادتی کے نپٹنے کےلیے سکول کو فوری طور پر بند کیا جا رہا ہے۔
رنگ وڈ انفنٹ سکول کے 270 بچوں نے اپنا دن اگرچہ گھروں میں گزارا لیکن کچھ والدین نے اس پر کافی تنقید کی ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ صحت عامہ کچھ زیادہ ہی ہو گئی ہے۔
ایک شخص کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں تو ہم میدانوں میں چوہوں کا پیچھا کرتے تھے۔نوٹنگھم یونیورسٹی کے ایک ماہر پروفیسر میلکم بینٹ کا کہنا ہے کہ چوہے اتنا زیادہ سنگین مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہوں کو پالتو جانوروں کے طور پر پالا جاتا ہے اور آپ انہیں اپنے گھروں میں بھی پکڑ سکتے ہیں۔