خبرنامہ

چھیاسٹھ ہزار کا ’’ایک‘‘ لیموں

چھیاسٹھ ہزار کا ’’ایک‘‘ لیموں
بھارت : (ملت آن لائن) گذشتہ دنوں بھارت میں ایک انوکھا واقعہ رونما ہوا جب ایک لیموں 39ہزار بھارتی روپے(تقریباً 66 ہزار پاکستانی روپے)میں فروخت ہو گی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع ویلوپورم (Villupuram) کے ایک مندر میں اس لیموں کی بولی لگائی گئی۔ سب سے زیادہ بولی دینے والے شخص کو یہ بیچ دیا گیا۔ اس مندر کا نام بلاتھنڈیوتھاپانی (Balathandayuthapani) ہے۔ دراصل یہاں ہر سال ایک تہوار منعقد ہوتا ہے ۔اس کے دوران ہی ایک لیموں کی بولی لگائی جاتی ہے۔ یہ لیموں مندر میں موجود درخت پر اگتا ہے۔ اس درخت کے متعلق مشہور ہے کہ یہ ہندوؤں کے دیوتا مرگا(Muruga) کے نیزے میں لگی لکڑی سے اگا تھا۔ اسی لیے اس پر لگنے والے لیموں کو بہت مقدس مانا جاتا ہے۔ہندوؤں میں یہ بات بھی مشہور ہے کہ جو شخص بھی یہ لیموں اپنے گھر میں رکھے گا اس کے گھر میں خوشحالی آئے گی اور وہ شخص صاحبِ اولاد ہو گا۔اس سال جیا رام اور اس کی بیوی امروتی نے سب سے زیادہ بولی دی اور یہ لیموں خرید لیا۔یہ دونوں علاقے کے صنعت کار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ درخت پر اس سال کل نو لیموں لگے تھے۔ باقی آٹھ قدرے سستے داموں فروخت کیے گئے کیونکہ ہندو عقیدے کے مطابق پہلا لیموں ہی خاص فوائد کا حامل ہوتا ہے۔ اس سال ان تمام نو لیموؤں کی فروخت سے مندر کو 57ہزار722بھارتی روپے(تقریباً ایک لاکھ پاکستانی روپے) آمدن ہوئی۔

ہندوؤں میں یہ بات بھی مشہور ہے کہ جو شخص بھی یہ لیموں اپنے گھر میں رکھے گا اس کے گھر میں خوشحالی آئے گی اور وہ شخص صاحبِ اولاد ہو گا۔اس سال جیا رام اور اس کی بیوی امروتی نے سب سے زیادہ بولی دی اور یہ لیموں خرید لیا۔یہ دونوں علاقے کے صنعت کار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ درخت پر اس سال کل نو لیموں لگے تھے۔ باقی آٹھ قدرے سستے داموں فروخت کیے گئے کیونکہ ہندو عقیدے کے مطابق پہلا لیموں ہی خاص فوائد کا حامل ہوتا ہے۔