خبرنامہ

چھ ماہ میں الرقہ کو ’موصل‘سے علیحدہ کردیں گے، امریکا

بغداد (ملت + اے پی پی) امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی شام اور عراق میں داعش کے مراکز کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ شام میں داعش کے گڑھ الرقہ کو عراق کے موصل شہر سے چھ ماہ کے اندر اندر الگ کردیا جائے گا۔ اس طرح الرقہ سے داعش کو نکال باہر کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق عالمی اتحادی فوج کے ترجمان کرنل جون ڈوریان نے بغداد میں ایک بیان میں کہا کہ توقع ہے کہ پیش آئند چند ہفتوں کے اندر اندر الرقہ اور موصل کو ایک دوسرے سے الگ کردیا جائے گا۔ اس کے بعد الرقہ پر حملے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الرقہ اور موصل کو ایک دوسرے سے الگ کرنے میں چھ ماہ کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔