خبرنامہ

چین؛ حاملہ خاتون کو فوری اسپتال لے جانے کیلیے 18 سگنل گرین کردیے گئے

چین؛ حاملہ

چین؛ حاملہ خاتون کو فوری اسپتال لے جانے کیلیے 18 سگنل گرین کردیے گئے

بیجنگ:(ملت آن لائن) چین میں زچگی کے درد سے تڑپتی ہوئی خاتون کو بروقت اسپتال پہنچانے کے لیے ٹریفک پولیس نے 18 سگنلز کی لائٹس ’گرین‘ کردیں۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوب مغربی صوبے کے شہر میانیانگ میں ٹریفک پولیس نے حاملہ خاتون کو اسپتال لے جانے والی نجی گاڑی کا راستہ نان اسٹاپ بنادیا جو دنیا میں آنے والے نئے مہمان کے لیے لائف لائن بن گیا۔
آسٹریلوی خاتون 10 دن میں دوبار حاملہ ہوگئیں
زچگی کے درد میں تڑپتی ہوئی خاتون کو جس اسپتال لے جانا تھا وہ اس کے گھر سے 12 کلومیٹر دور تھا اور عام حالات میں یہ فاصلہ آدھے گھنٹے سے زائد وقت میں طے ہوتا ہے تاہم پولیس نے خاتون کو بروقت اسپتال پہنچانے کے لیے راستے میں آنے والے 18 سگنلز کو ’گرین‘ کرکے نہ صرف راستہ نان اسٹاپ بنایا بلکہ صرف 9 منٹ میں 12 کلومیٹر کی مسافت طے کرادی۔ اسپتال پہنچنے کے بعد خاتون نے بچے کو جنم دے دیا اور اب زچہ وبچہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔