خبرنامہ

چینی خاتون کا بوائے فرینڈ لڑکی نکلی

چینی خاتون کا بوائے فرینڈ لڑکی نکلی

چین(ملت آن لائن) میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون کو ایک سال بعد اُس وقت شدید دھچکا لگا جب انہیں پتا چلا کہ ان کا بوائے فرینڈ لڑکا نہیں لڑکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چین کے صوبے جی جیانگ میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی سال بھر تک لڑکا بن کر دوسری لڑکی سے ملتی رہی اور شادی کے وعدے بھی کرلیے بعدازاں بھاری رقم ادھار لے کر غائب ہوگئی۔

اکتالیس سالہ بیوہ وانگ چی نے میڈیا کو بتایا کہ اُن کی سال 2016ء میں انٹرنیٹ پر نوجوان شخص چیان سے ملاقات ہوئی اور اس سے اتنے طویل عرصے بات چیت رہی کہ آپس میں قربتیں بڑھ گئیں چیان نے اپنی باتوں سے مجھے اپنی طرف مائل کرلیا جس کے بعد ہماری ملاقاتوں کا بھی سلسلہ شروع ہو گیا، مجھے ہرگز یہ پتا نہیں چلا کہ چیان مرد نہیں عورت ہے اور وہ خود بیوہ اور ایک بچے کی ماں ہے۔

وانگ چی نے میڈیا کو بتایا کہ ایک دن چیان مجھے ہائکو میں واقع اپنے والدین کے گھر لے گیا اور اپنے اہل خانہ سے ملاقات کروائی لیکن حیران کر دینے والی بات یہ تھی کہ وہاں بھی اس بات کا کسی نے مجھے نہیں بتایا، بعدازاں ہم نے ایک دوسرے سے شادی کا فیصلہ کیا ،قیان نے مجھ پر زور دیا کہ ہم شادی سے قبل ایک دوسرے کے قریب نہیں آئیں گے جس کے بعد ہم الگے گھر میں رہنے لگے۔

وانگ چی نے بتایا کہ 6 ماہ بعد ہمارے رشتے میں اُس وقت دراڑ آئی جب چیان بغیر کچھ بتائے غائب ہوگیا جس کے بعد اسے کافی ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن وہ کہیں نہیں ملا لیکن ایک دن میں اُس وقت سکتے کے عالم میں آگئی جب مجھے چیان کا پرانا شناختی کارڈ ملا جس میں اُس کی جنس عورت تھی پھر مجھے احساس ہوا کہ مجھے چیان اپنے قریب کیوں نہیں آنے دیتا تھا لیکن وہ دیکھنے میں بھی مردوں کی طرح تھا اور ہمیشہ کپڑے بھی مردوں والے پہنا کرتا تھا۔

وانگ چی نے بتایا کہ وہ ایک دن ہائکو میں چیان کے والدین کے گھر بھی گئی اور چیان کے والدین کو بتایا کہ چیان نے اس کے ساتھ 3 لاکھ یوآن (51 لاکھ 63 ہزار پاکستانی روپے) کا فراڈ کیا ہے لیکن ان کے والدین نے الٹا مجھے ہی جھوٹا قرار دیا اورکہا کہ چیان بچپن سے ہی لڑکی ہے اور لڑکوں جیسے کپڑے پہننا اُس کا شوق ہے لیکن وہ دھوکے باز نہیں۔

وانگ چی کا کہنا ہے کہ اپنے ساتھ ہونے والے دھوکے کے بعد وہ چیان سے اپنی رقم نکلوانے کے لیے قانونی کارروائی پر غور کر رہی ہیں۔