خبرنامہ

چینی شخص کو مچھلی پکڑنا مہنگا پڑ گیا

چینی شخص کو مچھلی پکڑنا مہنگا پڑ گیا
لاہور(ملت آن لائن) یوں تو آپ نے اکثر مچھیروں کو ماہی گیری کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب مچھلی پکڑنا بھی ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ ویڈیو میں نظر آنیوالے اس چینی شخص کو ہی دیکھ لیں جسے جھیل سے مچھلیاں پکڑنا مہنگا پڑگیا۔ یہ مناظر چین میں دیکھے گئے جہاں ایک مچھیرے نے جھیل سے مچھلیاں پکڑ نے کیلئے کانٹا ڈالا اور سگریٹ جلانے میں مصروف ہوگیا۔ اسی دوران کانٹے میں مچھلی تو پھنس گئی لیکن شرارتی مچھلی کانٹے سمیت پانی میں تیرتے ہوئے بھاگ نکلی اور یوں اناڑی مچھیرا اپنا کانٹا اور مچھلی پکڑنے کے چکر میں جھیل میں گرا اور ڈبکیاں لگاتا رہا لیکن نہ کانٹا ہاتھ آیا اور نہ مچھلی۔