چین میں برف سے بنے خوبصورت مجسموں کا تہوار شروع
لاہور (ملت آن لائن) چین کے شہر ہاربن میں آئس اینڈ سنو فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔ برف کے اس سالانہ تہوار میں کئی ملین افراد شریک ہوتے ہیں۔ اس میلے کے دوران نہ صرف جانوروں بلکہ تاریخی عمارتوں کے مجسمے بھی بنائے جاتے ہیں۔ اس علاقے کا درجہ حرارت منفی 25 سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے بعض مجسمے 340 میٹر تک طویل ہیں اور انہیں تعمیر کرنے کیلئے تقریبا پانچ پانچ سو کاریگروں نے حصہ لیا ۔ فیسٹیول میں شریک ایک جوڑے کا مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا یوں لگتا ہے کہ آپ کسی دوسری ہی دنیا میں آ گئے ہیں ایک ایسی دنیا جہاں ہر چیز برف سے بنی ہے اور نازک ہے۔
…………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…پورٹ لینڈ میں کیٹ شو کا آغاز
لاہور (ملت آن لائن) ہر سال کی طرح اس سال بھی امریکی شہر پورٹ لینڈ میں سالانہ انٹرنیشنل کیٹ شو کا آغاز ہوگیا ہے۔ تین روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں دنیا بھر سے سینکڑوں بلیاں اپنے مالکان کیساتھ شریک ہیں۔پورٹ لینڈ میں سالانہ انٹرنیشنل کیٹ شو میں مختلف نسل اور سائز کی سینکڑوں بلیوں کیساتھ مالکان نے شرکت کی کیٹ شو کیلئے رجسٹر کی جانیوالی بلیوں کو عمر اور نسل کے حساب سے کئی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن کی جانچ پرکھ کرنے کیلئے عالمی شہرت یافتہ بلیوں کے ماہر افراد بطور ججز موجود ہیں۔ پورٹ لینڈ ایئر پورٹ کے ہوٹل میں ہونیوالے اس شو میں شامل بلیوں کو ان کی نسل، نشو و نما، منفرد عادات، روئیے اور ذہانت کی بنیاد پر جانچا جا رہا ہے جس کیلئے بلیوں کے ماہرین ان کا جسمانی چیک اپ بھی کر رہے ہیں۔ بلیوں کے دلداہ، بلیاں پالنے والے افراد، ٹی وی کیمروں اور ججز کی نگرانی میں ہونیوالے اس کیٹ شو میں ہر نسل کی سب سے بہترین کردار اور نشوونما والی بلی کو مختلف کیٹیگریز میں فاتح قرار دیا جائیگا۔