خبرنامہ

چین میں جمے ہوئے دریا پر آئس میراتھن کا انعقاد

چین میں جمے ہوئے دریا پر آئس میراتھن کا انعقاد

شنگھائی (ملت آن لائن) منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ والے ماحول میں دو ہزار افراد نے ہیلونگ جیانگ میں جمے ہوئے دریا پر 3 گھنٹے ،52 منٹ میں میراتھن مکمل کی چین میں جاری شدید سردی میں دریا جم چکے ہیں ایسے میں منچلوں نے جمے ہوئے دریا پر آئس میراتھن کا انعقاد کیا جس میں دو ہزار شرکا نے حصہ لیا۔ چینی صوبے ہیلونگ جیانگ میں منفی 15 ڈگری میں منعقدہ اس آئس میراتھن میں دنیا بھر سے ہزاروں ایتھلیٹس شرکت کیلئے پہنچے اور جمے ہوئے دریا کی برفیلی سطح پر جیت کیلئے دوڑ لگائی۔ چین سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ نے تین گھنٹے 52 منٹ 13 سیکنڈ میں میراتھن مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے جبکہ خواتین میں یہ مقابلہ چین ہی کی ایتھلیٹ نے جیتا اور مقررہ فاصلہ چار گھنٹے 29 منٹ اور 34 سیکنڈ میں مکمل کر کے گولڈ میڈل جیت لیا۔ صرف یہی نہیں اس کے علاوہ 5 ہزار کلومیٹر کی ایک منی آئس میراتھن بھی منعقد کی گئی جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ رَنرز کو میراتھن میں شریک ہونے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…خوش قسمت ٹیکسی ڈرائیور اڑھائی کروڑ پائونڈ کی لاٹری جیت گیا

لندن( ملت آن لائن)ایمو روسیلی کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم سے اپنی بیٹیوں کیلئے ایک بنگلہ خریدنے کے ساتھ ساتھ لاس ویگاس کا دورہ بھی کرے گا کہتے ہیں کہ اوپر والا جب بھی دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے، اس ضرب المثل کی حقیقی تصویر برطانیہ میں نظر آئی جہاں 5 لڑکیوں کے باپ 50 سالہ ٹیکسی ڈرائیور کو ساری زندگی کٹھن گزارنے کے بعد اچانک کروڑوں پائونڈ مل گئے۔ برطانیہ کے علاقہ گلوکسٹر کے رہائشی ایمو روسیلی نامی ٹیکسی ڈرائیور کا لاٹری میں جیک پاٹ لگا اور اسے اڑھائی کروڑ پائونڈ( تقریباً ساڑھے تین ارب روپے ) ملے۔ ایمو روسیلی کی اہلیہ 4 سال قبل ہارٹ اٹیک سے وفات پاگئی تھیں اور اس کی پانچ بیٹیاں اپنے باپ کے اچانک امیر ہوجانے پر نہایت خوش ہیں۔ ایمو نے رقم سے ایک اچھا سا بنگلہ خریدنے کے ساتھ ساتھ امریکہ کے اہم تفریحی شہر لاس ویگاس کے دورے کا ارادہ ظاہر کیا ہے لیکن ان سب کے علاوہ سب سے اہم ارادہ یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ٹیکسی چلانا چھوڑ کر اب مہنگی ترین فراری کار انگلینڈ کی سڑکوں پر دوڑائے گا۔ اس کی 21 سالہ بیٹی بیتھنی سکیبراس کا کہنا ہے کہ میں اپنے آفس میں تھی کہ میرے ساتھیوں نے آکر مجھے اطلاع دی اور سب دیوانہ وار مجھ سے لپٹ کر مجھے مبارکبادیں دینے لگے ۔