خبرنامہ

چین میں دہکتے کوئلوں پر ننگے پائوں چلنے کی رسم

چین میں دہکتے کوئلوں پر ننگے پائوں چلنے کی رسم

لاہور (ملت آن لائن) چین میں دہکتے کوئلوں پر چلنے کی خطرناک اور ہزاروں سال قدیم رسم ادا کرنے درجنوں افراد چین کے صوبے یائونین پہنچ گئے۔ بے پناہ ترقی کے باوجود دنیا میں آج بھی ایسی رسومات پائی جاتی ہیں جن کے متعلق سن کر ہی انسان پریشان ہو جائے۔ ایسی ہی ایک رسم چین کے گاؤں میں بھی ادا کی جاتی ہے جہاں لوگ دہکتے انگاروں پر ننگے پائوں چلتے ہیں۔خوش قسمتی کا باعث سمجھی جانے والی یہ رسم چینی صوبے یائونین کے گائوں میں ہزاروں سال سے ادا کی جا رہی ہے جی ہاں، چین کے صوبے یائونین میں ہزاروں سال قدیم اس رسم کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور لاتعداد شعلہ اگلتے کوئلوں کو ایک چٹان کی صورت میں ایک جگہ جمع کرنے کے بعدان پر بلا خوف و خطر چل کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ واضح رہے ان لوگوں کے عقیدے کے مطابق ان دہکتے کوئلوں پر چلنا خوش قسمتی کی علامت ہے۔