خبرنامہ

چین میں فرانسیسی مہم جو کا حیران کن کارنامہ

چین میں فرانسیسی مہم جو کا حیران کن کارنامہ
بیجنگ:(ملت آن لائن) نیچے ہزاروں فٹ گہری کھائی، سامنے 420 میٹر طویل رسہ، نوجوان نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر رسے پر چلتا گیا اور پار پہنچ گیا۔ 18 سالہ نواجوان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر دیا گیا۔ چین میں فرانسیسی مہم جو کا ہوش اڑا دینے والا کرتب، 18 سالہ نوجوان نے ہزاروں فٹ گہری وادی کے اوپر طویل ترین رسے پر آنکھیں بند کر کے چلنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ نوجوان نے 420 میٹر کا فاصلہ 26 منٹ میں طے کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔ صرف کانوں کے بھروسے پر کی جانے والی اس مہم جوئی کو خطرناک ترین تصور کیا جاتا ہے۔