خبرنامہ

چین کی افغان مہاجرین کیلئے دس کروڑ ڈالر کی امداد

کابل (ملت + آئی این پی) چین نے افغان مہاجرین اور بے گھر ہونے والے افغانیوں کی واپسی کے لئے دس کروڑ امریکی ڈالر کی امداد کی پیشکش کی ہے ، چین نے اس کا اعلان اس وقت کیا ہے جب تقریباً دس لاکھ افغان مہاجرین اپنے گھروں کو واپس آ گئے ہیں جبکہ افغانستان میں بد امنی کے دوران اتنی تعداد میں لوگ بے گھر بھی ہو گئے تھے ، چین کی طرف سے یہ امداد اقوام متحدہ کے کمشنر برائے افغان مہاجرین کے توسط سے دی جائے گی جو گھروں کو واپس آنے والے اور افغان مہاجرین کے لئے استعمال کی جائے گی ۔قبل ازیں گذشتہ روز افغانستا ن میں چینی سفیر یاؤ جنگ نے افغانستان کے وزیر برائے افغان مہاجرین سید حسین علی می بلخی اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے فتیحہ عبد اللہ سے ملاقات کی ، اس ملاقات کا مقصد کابل کے مشرق میں مالی امداد کو 330 پناہ گزین خاندانوں میں تقسیم کرنا تھا ، اس موقع پر وزیر برائے مہاجرین نے چین اور دیگر تعاون کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا ۔