خبرنامہ

چین کی خوبصورت ترین سڑک نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا

چین کی خوبصورت

چین کی خوبصورت ترین سڑک نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا

بیجنگ (ملت آن لائن) دنیابھر میں جدید ترین سڑکیں بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کہیں سڑکوں سے بجلی پیدا کی جارہی اور کہیں سڑکوں کو جدید ترین انداز میں ڈھالنے کی کوششیں جاری ہیں مگر دنیا میں ایک سڑ ک ایسی بھی ہے جسے دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ۔جی ہاں ، پاکستان کے دوست ملک چین کے جنوبی علاقےہیپو ناپو کے اہم ہیپوناپو ایکسپریس وے کو دنیا کی خوبصورت ترین روڈ نہ کہا جائے تو زیادتی ہوگی ۔ چین کے خوبصورت اور پر فضاء مقام کے بیچوں بیچ بننے والی اس سڑک

دنیا کے امیر ترین شہروں میں نیو یارک کا پہلا نمبر

نیو یارک (ملت آن لائن) دنیا کے امیر شہروں کی فہرست میں اب ایشیائی شہروں کے نام بھی نمایاں ہورہے ہیں تاہم ان میں ایک بھی پاکستانی شہر شامل نہیں بلکہ جس شہر کی نصف آبادی سڑکوں کے کنارے رہتی اور پائپوں میں زندگی بسر کرتی تھی اب وہ شہر مالدار شمار ہورہا ہے۔ نیو ورلڈ ویلتھ رپورٹ کے مطابق ممبئی کے میڑو ایریانامی پوش علاقے کے رہائشی افراد کی جائیداد اور دیگر اثاثوں کی مالیت 950ارب ڈالر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ممبئی دنیا کے امیر ترین شہروں میں 12ویں نمبر پر آیا ہے۔ ممبئی کے علاوہ ٹوکیو، بیجنگ، شنگھائی، ہانگ کانگ اور سنگاپور بھی دنیا کے 15امیر ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ اس فہرست میں اول درجہ حاصل کرنے کا تاج نیو یارک کے سر جاتا ہے۔