خبرنامہ

ڈنمارک میں سالانہ سانتا ریس میں سینکڑوں افراد کی شرکت

ڈنمارک میں سالانہ سانتا ریس میں سینکڑوں افراد کی شرکت
لاہور (ملت آن لائن) کرسمس کی آمد کے موقع پر مغربی ممالک میں سانتا کلاز سے منسلک کھیلوں اور تقاریب کا انعقاد زور و شور سے شروع ہو جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں حال ہی میں ڈنمارک میں سانتا کلاز ریس کا انعقاد ہوا ۔ شدید سر دی کے با جو د سانتا کلا ز کے روایتی لباس میں ملبوس سینکڑوں افراد نے اس ریس میں حصہ لیا جس سے حاصل ہونیوالی آمدنی کو فلاحی مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ بچوں، بڑوں اور بوڑھوں سمیت لاتعداد افراد نے خوش گوار موڈ میں کرسمس کی آمد کا جشن منایا۔

سعودی عرب میں ایک میل ٹیکسی کا کرایہ ایک ڈالر کے لگ بھگ ہوتا ہے برطانیہ اور فن لینڈ میں ٹوائلٹ جانے کی فیس ایک ڈالر کے لگ بھگ ہوتی ہے۔
ایک ڈالر سے ڈنمارک میں کنڈر میکسی چاکلیٹ کا ایک چھوٹا پیکٹ خریدا جاسکتا ہے۔
اردن میں ایک ڈالر سے آپ پیپسی ڈرنک، چپس اور چاکلیٹ خرید سکتے ہیں، جاپان میں ایک ڈالر میں ابلے ہوئے چاول کی ایک گیند اونگری خریدی جاسکتی ہے۔
انڈونیشیا میں ایک ڈالر سے شام کا شاندار کھانا کھا سکتے ہیں، مصر میں ایک ڈالر سے شوارما اور سافٹ ڈرنک یا فلافل کے 5 سے 6 سینڈوچ خریدے جاسکتے ہیں، پرتگال میں ایسپریسو کافی کا ایک چھوٹا کپ ایک ڈالر میں مل جاتا ہے۔ سوئٹزرلینڈ دنیا کے مہنگے ترین ممالک میں سے ایک ہے لیکن ایک ڈالر میں وہاں کے بہترین پنیر کا ایک ٹکڑا ضرور مل سکتا ہے۔
امریکا میں ایک ڈالر سے بہت کچھ خریدا جاسکتا ہے تاہم بہت سے مہنگے ترین شہروں میں آپ کو مایوسی ہوسکتی ہے وہاں ایک ڈالر شاپ بہت مقبول ہیں جہاں ایک ڈالر میں چپس کا پیکٹ، صابن، چھوٹا کھلونا، نوٹ بک، چاکلیٹ کا پیکٹ اور دیگر کئی اشیا خریدی جاسکتی ہیں۔
تھائی لینڈ میں ایک ڈالر میں سبزی کا سالن اور چاول کی پلیٹ آسانی سے خریدی جاسکتی ہے، آئرلینڈ میں ایک ڈالر میں چپس کا ایک پیکٹ مل جاتا ہے معاف کیجئے گا ناروے میں ایک ڈالر میں کچھ بھی نہیں آتا لیکن ہمارا پیارا پاکستان کسی سے کم نہیں یہاں ایک ڈالر یعنی 106 روپے میں آپ بہت ساری چیزیں خرید سکتے ہیں یہاں آپ خود ہمیں بتائیں کہ آپ اپنے اپنےعلاقوں میں آپ 100 روپے سے کیا کچھ خرید سکتے ہیں۔