خبرنامہ

کاغذ کی مدد سے گھڑیاں تیار کرنیوالا فنکار

کاغذ کی مدد سے گھڑیاں تیار کرنیوالا فنکار
لاہور:(ملت آن لائن) جاپان کے ایک فنکار نے کاغذ کی مدد سے کلائی کی گھڑیوں کی ہوبہو کاپیاں بنا کر سب کو حیران کر دیا ۔ جاپان کے علاقے سائی تاما سے تعلق رکھنے والے فنکار منابو کساکا کاغذ کی مدد سے کلائی کی گھڑیوں کی ہوبہو کاپی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
منابو کساکا اس قدر مہارت اور باریکی کیساتھ کاغذ کی مدد سے گھڑی کے باریک ترین پرزے بھی تیار کرتا ہے جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔ دنیا کی مشہور کمپنیوں کی گھڑیوں کی کاپی تیار کرنا بچوں کا کھیل نہیں ہے لیکن منابو کساکا ان گھڑیوں کو بھی بغیر کسی تھری ڈی پرنٹر اور جدید مشینوں کے کاغذ کی مدد سے بنا لیتا ہے ۔ منابو کساکا گھڑیوں کی تیاری کیلئے پہلے ایک پیپر پر ان کی ڈرائنگ تیار کرتا ہے اور پھر گلو، باریک بلیڈ، ٹوئزر اور دیگر ضروری آلات کا استعمال کرتا ہے ۔