خبرنامہ

کالام میں ثقافتی میلے کے دلچسپ رنگ

کالام میں ثقافتی میلے کے دلچسپ رنگ

کالام(اے پی پی،ملت آن لائن)پاکستان کی خوبصورتی اس کے ہر شہر اور علاقے سے جھلکتی ہے جب کہ حسین مناظر اور پہاڑوں کی گود میں آباد وادیٔ کالام بھی سرزمین کا خوبصورت گوشہ ہے جہاں رنگا رنگ ثقافتی میلے نے اس خوبصورت جگہ مزید حسین بنادیا ہے۔

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کی حسین وادی سوات کالام میں ٹورازم کارپوریشن کے زیر اہتمام 3 روزہ سیاحتی میلے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں موسیقی، بچوں اور بڑوں کے لئے اسٹالز مختلف کھیل اور کئی تفریحی پروگرام شامل ہیں۔

کلام ثقافتی میلے کا مقصد صوبے کی ثقافت کے رنگ، فن تعمیر اور سیاحت کی سیاحت کو نمایاں کرنا ہے۔اس میلے میں دنیا بھر کے سیاحوں نے شرکت کی اور میلے کے تمام انتظامات کو سراہا گیا۔

خیبر پختونخوا کے سیکرٹری کلچر طارق خان کا کہنا ہےکہ اس میلے سے سیاحت کو اور علاقے میں امن کو فروغ ملے گا۔
کالام کلچرل فیسٹول :فائل فوٹو۔

عائشہ خان نامی سیاح کا کہنا تھا کہ وادی کالام کا موسم بہت سہانا ہے، دلکش اور حیرات انگیز مناظر ٹھنڈی ہوا کے ساتھ لطف اندوز ہورہے ہیں۔

کالام فیسٹول 17 ستمبر تک جاری رہے گا جس کے آخری روز عمران خان اور وزیراعلی پرویز خٹک کی آمد بھی متوقع ہے۔