خبرنامہ

بھلکڑ خاتون کی آنکھ سے 27 کانٹیکٹ لینس برآمد

برمنگھم(ملت آن لائن)اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہمیں ہمارا کانٹیکٹ لینس نہیں ملتا لیکن وہ آنکھ کے ڈیلے میں ہی کہیں چھپ جاتا ہے۔ ایک برطانوی خاتون کئی برس کے دوران اپنی آنکھ میں 27 کانٹیکٹ لینس لگا کر بھول چکی تھیں جو ایک سرجن نے نکال لیے ہیں۔

67 سالہ برطانوی خاتون گزشتہ 35 برس سے لینس پہن رہی ہیں اور اس مدت میں وہ کئی مرتبہ اپنے لینس آنکھ سے باہر نکالنا بھول گئیں اور اب تکلیف بڑھنے پر سرجن نے ان کی آنکھ سے 27 برآمد کیے ہیں۔

گزشتہ نومبر میں برمنگھم کے سولی ہِل ہسپتال میں ایک مریضہ کو لایا گیا۔ معائنہ کرنے پر اس کی ایک آنکھ کے کونے میں لینس کا ڈھیر دکھائی دیا۔ جب انہیں نکالا گیا تو وہ 17 ڈسپوزیبل کانٹیکٹ لینس تھے۔ اس آنکھ پر مزید غور کیا گیا تو 10 لینس کا مزید گچھا برآمد ہوا۔ لیکن اتنے عرصے تک لینس کا جمع ہونا اور آنکھ کو کوئی نقصان نہ ہونا ایک عجیب معاملہ ہے۔