خبرنامہ

کتے اور الو کی بے مثال دوستی

کتے اور الو کی بے مثال دوستی

کتے اور الو کی بے مثال دوستی

جرمنی(ملت آن لائن) میں برسوں قبل الو اور کتے کے درمیان قائم ہونے والی غیر فطری اور انوکھی دوستی کی مزید تصاویر سامنے آگئیں جو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ دونوں جانوروں کی دوستی اور ان تصاویر کو عوام میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔
جب انسان اس دنیا میں قدم رکھتا ہے تو وہ مختلف رشتوں سے منسلک ہوجاتا ہے اور یہ رشتے ہم منتخب نہیں کرتے، البتہ انہیں نبھانا ہمارے اختیار میں ہوتا ہے۔ لیکن دوستی ایک ایسا عظیم رشتہ ہے جسے ہم خود اپنی مرضی سے منتخب کرتے ہیں اور یہ ہر مفاد سے بالاتر ہوتی ہے، جب کہ دوستی میں رنگ، نسل اور جنس کی کوئی قید نہیں ہوتی۔
ہم نے جانوروں کی دوستی کی بے شمار کہانیاں سنی ہیں۔ سال 2015ء میں الو اور کتے کی انوکھی دوستی کا چرچا ہوا تھا اور ان کی دوستی اب تک قائم ہے۔
غیر ملکی فوٹو گرافر تانجا بارانڈٹ نے جرمنی کے ’انگو‘ نامی شیفرڈ نسل کے کتے اور ’پولڈی‘ نامی الو کی حال ہی میں مزید دلچسپ تصاویر عکس بند کی ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں گے۔