خبرنامہ

کرتب بازوں کا سردی میں مارشل آرٹس کا مظاہرہ

کرتب بازوں

کرتب بازوں کا سردی میں مارشل آرٹس کا مظاہرہ

لاہور: (ملت آن لائن) یوں تو آپ نے اکثر نوجوانوں کو مارشل آرٹس کا مظاہرہ کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن چین کے اِن نوجوانوں کی مہارت کی داد دینا پڑے گی جو سردی کی پرواہ کئے بغیر مارشل آرٹس کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔چینی صوبے ہینان میں کھلاڑیوں نے برفیلے میدان ایسی مہارت سے کرتب دکھائے کہ سب کو داد دینا پڑی چین کے صوبے ہینان کے سونگشان برفیلے پہاڑی علاقے سے تعلق رکھنے والے کنگ فو کے ماہر کھلاڑیوں نے خون جمادینے والی سردی کے باوجود کرتب بازی کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے۔ واضح رہے کنگ فو کے یہ کھلاڑی خون جما دینے والے سرد موسم کے باوجود روزانہ مارشل آرٹس کی پریکٹس کرتے ہیں اور موسم کی سختی کو کبھی اپنے شوق کے آڑے نہیں آنے دیتے۔
…………………………………
بھوکے شیر نے اپنی ہی دم چبا کر خود کو زخمی کر لیا

لاہور (ملت آن لائن) چین کے تائیوان نامی چڑیا گھر میں شیر نے اپنی دم ہی چبا ڈالی۔ چین میں نئے سال کی چھٹیوں کے دوران لوگوں نے پنجرے میں شیر دیکھا جو کافی زخمی اور بھوکا لگ رہا تھا۔ معلوم کیا گیا کہ یہ زخمی کیسے ہوا تو چڑیا گھر کے ترجمان نے بتایا کہ شیر نے اپنی دم خود ہی چبا ڈالی ہے۔شیر اپنی دم پانی کے مصنوعی سوراخ میں ڈال کر سو گیا تھا، پھنس جانے پر خود ہی کاٹ کر باہر نکال لی ، چڑیا گھر کے عملے نے زخمی دم پر دوائی لگا دی- ترجمان کا کہنا تھا یہ شیر اپنی دم پانی کے مصنوعی سوراخ میں ڈال کر سوگیا تھا، جب درجہ حرارت بڑھا تو اس کی دم اس میں پھنس گئی جس سے شیر کو بہت تکلیف پہنچی اور اس نے اپنی دم خود ہی کاٹ ڈالی۔ جب چڑیا گھر کے عملے کو پتہ چلا تو اس نے شیر کو طبی امداد دی جس سے شیر کے زخم سے خون رسنا بند ہوا۔ لوگوں نے چڑیا گھر کے عملے پر الزام لگایا کہ وہ شیروں کی ٹھیک طرح سے دیکھ بھال نہیں کر پائے جبکہ عملے کا کہنا تھا چڑیا گھر اس کا ذمہ دار نہیں۔