خبرنامہ

کردستان نے سعودی قونصل خانہ سے متعلق ایرانی مطالبہ مسترد کردیا

بغداد: (ملت+آئی این پی) عراق کے نیم خودمختار صوبہ کردستان کی حکومت نے ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے اربیل میں سعودی قونصل خانہ بند کرنے سے متعلق مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کردستان حکومت کے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہاربیل میں قونصل خانے اور دیگر سفارتی دفاتر کی سرگرمیوں کو عراق اور صوبہ میں پہلے سے طے شدہ قوانین کی روشنی میں چلائے جاتے ہیں۔کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ قونصل خانہ بند کرنے کا مطالبہ کرے۔یاد رہے کہ پاسداران ایران کی جانب سے کردستان کے معاملات سے متعلق یہ پہلا بیان نہیں۔ یہ بیان صوبہ کے داخلی معاملات میں صریح مداخلت ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ صوبہ ہمسایہ ملکوں سمیت دنیا بھر سے دوستانہ تعلقات قائم کرنے کا خواہش مند ہے۔ ہم اس بات کے متنمنی ہیں کہ ایران اپنے ایک سرکاری ادارے کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیان پر اپنا نقطہ نظر واضح کرے اور آئندہ ایسی صورتحال پیدا ہونے سے روکنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے۔