خبرنامہ

کردستان نے سعودی قونصل خانہ سے متعلق ایرانی مطالبہ مسترد کردیا

اربیل: (ملت+اے پی پی) عراق کے نیم خودمختار صوبہ کردستان کی حکومت نے ایرانی حکومت کی جانب سے اربیل میں سعودی قونصل خانہ بند کرنے سے متعلق مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔کردستان حکومت کیز جاری کردہ بیان کے مطابق اربیل میں قونصل خانے اور دیگر سفارتی دفاتر کی سرگرمیوں کو عراق اور صوبہ میں پہلے سے طے شدہ قوانین کی روشنی میں چلائے جاتے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی نے بیان کے حوالے سے مزید بتایا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ قونصل خانہ بند کرنے کا مطالبہ کرے۔