خبرنامہ

کرد جماعتوں کا شمالی شام میں کنفیڈریشن حکومت کی تشکیل کا اعلان

شام:(ملت+اے پی پی) کی کرد جماعتوں نےملک کے شمال میں کنفیڈریشن حکومت تشکیل دینے کا اعلان کردیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ اعلان جمعرات کو شمال مشرقی صوبہ حسکہ کے شہر رمیلان میں کرد جماعتوں کے کرد ڈیموکریٹک اتحاد کے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ کنفیڈریشن حکومت کے تحت شام کے شمالی علاقے رقہ، منبج اور دیر الزور میں خودمختار وفاقی نظام قائم کیا جائے گا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے چند روز قبل کہا تھا کہ ان کا ملک شمالی شام میں نئے ملک کے قیام کی شدید مزاحمت کرے گا۔