خبرنامہ

کرد عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک ترک فوجی ہلاک،4زخمی

انقرہ (ملت + آئی این پی) ترکی کے جنوب مشرقی صوبہ ہکاری میں کرد عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں ایک ترک فوجی ہلاک اور4 دیگر زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بات ترک فوج کی طرف سے جمعرات کو بتائی گئی ہے۔ فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق زخمی ہونے والے چاروں فوجیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کرد اکثریت والا ترکی کا جنوب مشرقی علاقہ کافی عرصے سے تشدد کی لپیٹ میں ہے۔ جولائی 2015 میں امن معاہدہ ٹوٹنے کے بعد سے کالعدم تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کے عسکریت پسند اکثر ترک فوجیوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔