کروڑ پتی شخص کو مرنے کے بعدکتنے کروڑ روپے کے سونے پہنایا گیا؟
اسلام آباد (ملت آن لائن)33سالہ کروڑ پتی شخص کو مرنے کے بعدسونے کے زیورات سے آراستہ کر کے تابوت میں لٹا یا گیا ۔ خبر کی تفصیل کے مطابق رائیل اسٹیٹ کے بزنس سے وابستہ شیرون سکھیڈ کو گزشتہ ہفتے ٹرینڈا ڈوٹوبا گو میں اس کے سسر کے گھر کے سامنے نامعلوم افراد قتل کر کے فرار ہو گئے تھے ۔ 33سال شخص کو 1لاکھ ڈالر مالیت کے سونے کے زیورات سے آراستہ کر کے سونے کے تابوت میں لٹایا گیا ۔1 لاکھ ڈالر مالیت کے سونے کے زیورات پہنا کر سونے کے تابوت میں لٹایا گیا۔ شیرون کو اس کے شاہانہ انداز زندگی کے مطابق دنیا سے رخصت کیا گیا ۔ شیرون کے دو بچے تھے ، اسے تقریباً ایک لاکھ سے زائد مالیت کے سونے کے زیورات پہنا کر شمشان گھاٹ پہنچایا گیا ۔ یا درہے کہ شیرون کو جلانے سے قبل تمام زیورات کو اس کے جسم سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ مقامی پولیس شیرون کے قاتلوں کو تلاش کر رہی ہے جبکہ ابھی تک کوئی ٹھوس ثبوت ہاتھ نہیں آیا ۔