خبرنامہ

کرپشن کے الزامات میں گرفتار مصری جج نے پھندا لگا کرخودکشی کرلی

قاہرہ: (ملت+آئی این پی) کرپشن کے الزامات میں گرفتار مصر کی اعلی عدالت کے ایک جج نے پھندا لگا کرخودکشی کرلی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرپشن کے الزامات میں گرفتار مصر کی اعلی عدالت کے ایک جج اپنے سیل میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ملزم کے وکیل کے مطابق سینئر جج نے خود کو پھانسی پر لٹکا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔مصر کے انتظامی عدالتی نظام کے نائب چیف جسٹس وائل شلابی نے چند روز قبل اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا جس کے بعد انہیں رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔مصری جج کے وکیل سید بحیری کا کہنا تھاکہ ان کے مکل نے اپنے اسکارف کی مدد سے خود کو پھانسی دی، ان کا کہنا تھا کہ ‘دوران تفتیش وہ بدترین نفسیاتی دبا کا شکار تھے۔وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ایک اہم جج کے لیے اچانک سب کچھ کھو کر خود کسی تفتیش کار کے سامنے بیٹھنا اور رشوت لینے کے الزام کا سامنا کرنا بہت مشکل صورتحال ہے۔مصر کے خبر رساں ادارے ’’ایم ای این اے‘‘ کے مطابق جج نے خودکشی کی، جبکہ پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے پوسٹ مارٹم کا حکم جاری کردیا گیا۔قیدیوں کے معاملات پر نظر رکھنے والے مصری وزیر داخلہ کا مقف حاصل نہیں کیا جاسکا۔مصری جج وائل شلابی اسٹیٹ کونسل کے سیکریٹری جنرل تھے جو مصر کی انتظامی عدالتوں کا شریک ادارہ ہے۔جج وائل شلابی کو کونسل کے پرچیزنگ مینیجر جمال الدین اللبان کی گرفتاری کے چند روز بعد گرفتار کیا گیا تھا۔پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے دونوں گرفتاریوں کو ایک ہی مقدمے کا حصہ قرار دیا گیا تھا۔اسٹیٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کرپشن کیس میں روابط پر صفائی کے بغیر ہی جج وائل شلابی کا استعفی منظور کرلیا گیا، جبکہ گرفتار ہونے والے دوسرے شخص سے متعلق کونسل کا کہنا تھا کہ وہ کونسل کا ملازم ہے، لیکن کوئی جج نہیں۔