خبرنامہ

کنساس میں گورنر کے عہدے کے لیے شہری نے اپنے پالتو کتے کے کاغذات جمع کروادیئے مگر۔۔۔

کنساس میں گورنر

کنساس میں گورنر کے عہدے کے لیے شہری نے اپنے پالتو کتے کے کاغذات جمع کروادیئے مگر۔۔۔

کنساس:(ملت آن لائن) امریکی ریاست کنساس میں شہری نے گورنر کے عہدے کے لیے اپنے تین سالہ کتے کو کاغذات جمع کروانے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی ۔ امریکی ریاست کنساس میں گورنری کے عہدے کے لیے بھی سٹینڈرزہیں اس کی تازہ ترین مثال گزشتہ روز دیکھنے میں آئی ۔تین سالہ کتے (اینگس) کے مالک امریکی شہری ٹیرن ویلی نے گورنر شپ کی سیٹ کے لیے اپنے تین سالہ کتے کے کاغذات نامزدگی صرف اس بنا پر جمع کر وا دیئے کہ گورنر شپ کے عہدے کے لیےکنساس میں 14 سالہ لڑکی نے اپنے کاٖغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ کتے “اینگس” کے مالک کا کہناہے کہ اگر ایک ٹین ایجر (14 ،15) سالہ لڑکی اس عہدے کے لیے کاغذات جمع کرواسکتی ہے تو میرا تین سالہ کتا بھی اس عہدے کے لیے اہل ہے تاہم ریاستی ادارے نے کتے کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے سے معذرت کر لی ہے اور حکام کا کہناہے کہ “اینگس (کتا) ریاستی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکتا۔ کتے کے مالک نے ریاستی ادارے کے فیصلے پر افسو س کااظہار کیا ہے ۔
کنساس میں گورنر کے عہدے کے لیے شہری نے اپنے پالتو کتے کے کاغذات جمع کروادیئے مگر۔۔۔