خبرنامہ

کولمبیا کا پانچ رنگوں والا دریا

کولمبیا کا پانچ رنگوں والا دریا

نیویارک:(ملت آن لائن) دنیا میں بے شمار چھوٹے بڑے دریا پائے جاتے ہیں لیکن کولمبیا کا دریائے کانوکرسٹیل ایسا دریا ہے جسے دیکھ کر انسان سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ کہیں وہ خواب تو نہیں دیکھ رہا۔دریائے کانوکرسٹیل دنیا کا واحد دریا ہے جس کا پانی بھی رنگدار ہے اور اس میں پانچ مختلف رنگوں کی آمیزش شامل ہے یہ دنیا کا واحد دریا ہے جس کا پانی نہ صرف رنگدار ہے بلکہ اس میں کم از کم پانچ مختلف رنگ پائے جاتے ہیں۔ اس دریا پر نظر پڑتے ہی انسان محو حیرت رہ جاتا ہے کیونکہ یہ کہیں سرخ رنگ میں نظر آتا ہے تو کہیں سبزمیں ، کہیں نیلا تو کہیں نارنجی۔ دراصل اس کی تہہ میں سرخ رنگ کے پودے میکارینیا کلیو پگیرا اگتے ہیں جس کی وجہ سے ساری تہہ سرخ ہوجاتی ہے اور سورج کی روشنی پڑنے سے یہ تہہ قرمزی، نارنجی اور دیگر رنگ بھی اختیار کرسکتی ہے۔

…………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…دنیا کی سب سے مرچیلی آئس کریم

سکاٹ لینڈ (ملت آن لائن) آئس کریم کا نام سنتے ہی ذہن میں میٹھی، ٹھنڈی اور کریم سے بھرپور فرحت بخش شے کا تصور آتا ہے لیکن سکاٹ لینڈ میں دنیا کی سب سے تیز مرچوں والی آئس کریم بنائی گئی ہے جسے ماہر ترین شیف نے تیار کیا ہے۔ اس آئس کریم کو ڈیول بریتھ یعنی شیطانی سانس کا نام دیا گیا ہے جس میں دنیا کی انتہائی تیز مرچوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس لحاظ سے یہ دنیا کی سب سے خطرناک آئس کریم بھی ہے۔ مرچوں کو ناپنے کا پیمانہ سکوویل سکیل کہلاتا ہے اور یہ آئس کریم اس وقت 15 لاکھ سکوویل یونٹ رکھتی ہے۔ سکاٹ لینڈ کے آلڈ وچ کیفے اینڈ آئس کریم پارلر کے مارٹن بینڈونی نے یہ آئس کریم تیار کی ہے۔ ان کے مطابق یہ آئس کریم ایک عرصے تک اطالوی شیف نے خفیہ رکھی اب ہر سال ایک مرتبہ یہ آئس کریم بنا کر اسے کھانے والے کا حوصلہ دیکھا جاتا ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد نے آئس کریم میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔