خبرنامہ

کویت،شدید بارشوں کے سبب نظام زندگی مفلوج

کویت سٹی ۔ (ملت آن لائن) کویت میں کابینہ نے موسم کی خراب صورت حال کے پیش نظر تمام وزارتوں اور سرکاری محکموں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق کویت میں پیر کی شب شدید بارشیں ہوئی تھیں اور یہ سلسلہ منگل کو صبح صادق تک جاری رہا۔کویت کے وزیر تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ کویت کی قومی فضائی کمپنی کے مطابق کویت ایئرپورٹ سے کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی۔کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے اپنے طور پر شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت ہر گز گھر سے باہر نہ نکلیں کیوں کہ مرکزی شاہراہوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا ہے۔