خبرنامہ

کویت، الوطنیہ ایئرلائن کا لائسنس 3ماہ کے لئے معطل

کویت سٹی ۔ (ملت+اے پی پی) کویتی محکمہ شہری ہوا بازی نے الوطنیہ ایئرلائن کا لائسنس معطل کردیا ہے۔ کویت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی محکمہ شہری ہوا بازی نے الوطنیہ ایئرلائن کو خدمات کا معیار بہتر بنانے کے لئے آخری نوٹس 25 اگست کو دیا گیا تھا تاہم کمپنی نے اپنے معیار کی بہتری اور شہری ہوا بازی کے ضابطوں کی پابندی نہیں کی۔ کمپنی کا لائسنس 3ماہ کے لئے معطل کیا جارہا ہے۔ فیصلے کا نفاذ 6 ستمبر سے شروع ہو گیا ہے۔