خبرنامہ

کویت؛ داعش میں شمولیت پر فلپائنی خاتون کو 10 سال قید

کویت سٹی: (ملت+اے پی پی) کویت میں ایک عدالت نے ایک فلپائنی عورت کو داعش میں شمولیت اور حملوں کی سازش کا جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے 32 سالہ خاتون کوقید کی سزا پوری ہونے کے بعد کویت سے بے دخل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔عدالت کا یہ فیصلہ حتمی نہیں ہے اور مجرمہ اس سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کرسکتی ہے۔اس خاتون کو اگست میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس سے 2 ماہ قبل ہی کویت میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کے لیے آئی تھی۔اس کی گرفتاری کے بعد وزارت داخلہ نے بتایا تھا کہ اس نے داعش کی رکن ہونے اور کویت میں دہشت گردی کے حملوں کی سازش میں ملوّث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔