خبرنامہ

کویت؛ کم سن بچی کے قاتل والدین کو سزائے موت کا حکم

کویت سٹی: (ملت+اے پی پی) کویت میں ایک عدالت نے ایک جوڑے کو اپنی تین سالہ بچی کو اذیتیں دے کر قتل کرنے کے جرم میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔استغاثہ کے مطابق قاتل ماں باپ دونوں کویتی ہیں۔انھیں مئی میں اپنی بچی کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔وہ اپنی بچی کو اس دم توڑنے تک مارتے پیٹتے رہے تھے اور پھر انھوں نے اس کی لاش کو ایک ہفتے تک فریزر میں چھپائے رکھا تھا۔عدالتی بیان میں صرف فیصلے کا متن جاری کیا گیا ہے لیکن وقوعے کے وقت منظرعام پر آنے والی رپورٹس کے مطابق دونوں میاں بیوی کو اپنی بچی کے مسلسل رونے چلانے کا غصہ تھا اور انھوں نے اس کو مار پیٹ کر ہمیشہ ہی کے لیے چْپ کرا دیا تھا۔