خبرنامہ

کویتی ارکانِ پارلیمانٹ کا روسی سفیر کو بے دخل کرنے کا مطالبہ

کویت سٹی: (اے پی پی) کویتی ارکان پارلیمان نے کویت میں روسی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے اور حکومت سے روسی سفیر کو بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کے بہ قول روس کی فوجی کارروائی کی وجہ سے حلب کے شہریوں کو بے پایاں مصائب کا سامنا ہے۔ان ارکان پارلیمنٹ نے کہا ہے کہر روسی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کیا جائے گا اور حلب میں شامی شہریوں کی نسل کشی کے خلاف ایک احتجاجی مراسلہ روسی سفارتی عملے کے حوالے کیا جائے گا۔