کویت سٹی۔(ملت آن لائن) کویتی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث گذشتہ روز کویت ائیرپورٹ سے پروازیں معطل کر دیں گئیں جبکہ بیرون ممالک سے آنے والی تمام پروازوں کا رخ پڑوسی ممالک کے ہوائی اڈوں کی طرف کر دیا گیا۔کویت میں گزشتہ بدھ سے موسم کی خرابی کے باعث بوندا باندی اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے چل رہا ہے۔ کویتی کابینہ نے موسم کی خرابی کے باعث سرکاری ادارے ، کالج ، سکولوں اور جامعات میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ایک ہفتے کے اندراپنی نوعیت کی تیسری کارروائی ہے۔