خبرنامہ

کویت میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے نام سے سڑک منسوب

کویت سٹی (ملت آن لائن + آئی این پی) کویت کے علاقہ فحاحیل میں پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے نام پر شارع منسوب کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کویت سٹی کی شارع نمبر 21 کوعلامہ محمد اقبال کے نام سے منسوب کیا گیا ہے،اس شارع کو نام دینے کے ساتھ کتبے پر لکھا گیا ہے کہ علامہ محمد اقبال ابن نور ابن محمد رفیق نے 1938 میں پاکستان بننے کا خواب دیکھا تھا جس کی تکمیل 1947 میں پاکستان بن کر ہوئی،علامہ اقبال کو عربی فارسی اور اردو زبان پر مکمل عبور تھا۔