خبرنامہ

کویت میں نئی پارلیمان کے انتخاب کے بعد کابینہ مستعفی

کویت سٹی: (ملت+اے پی پی) کویت میں نئی پارلیمان کے انتخاب کے بعد کابینہ نے امیرکویت شیخ صباح الاحمد الصباح کو آئین کے مطابق اپنا استعفٰی پیش کردیا ہے۔العریبہ نیوز چینل کے مطابق امیر کویت استعفے کی منظوری کے بعد سبکدوش ہونے والے وزیراعظم شیخ جابر مبارک الصباح یا شاہی خاندان کے کسی اور سینیئر رکن کو وزیراعظم نامزد کرکے نئی حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔نئی کابینہ کی نومنتخب پارلیمان کے افتتاحی اجلاس سے قبل تشکیل ضروری ہے۔توقع ہے کہ آیندہ دو ہفتوں کے دوران نئی پارلیمان کا پہلا اجلاس ہوگا۔واضح رہے کہ امیرِ کویت نے سابقہ پارلیمان کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر پیدا ہونے والے تنازعے کی وجہ سے تحلیل کر دیا تھا۔