خبرنامہ

کھانے کی ناقابلِ یقین حرص رکھنے والی بچّی

کھانے کی ناقابلِ یقین حرص رکھنے والی بچّی
لاہور (ملت آن لائن) فیس بک پر ایک ایشیائی بچّی کی وڈیو نے دُھوم مچا دی ہے جس کی کھانے پینے کی شدید خواہش ندیدے پن تک پہنچی ہوئی ہے۔ مذکورہ وڈیو کلپ میں بچّی کو مختلف مناظر میں درجنوں ڈشیں جلدی جلدی کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس سے بچّی کی کُھلی بُھوک کا اندازہ واضح طور پر ہوتا ہے جو مختلف شکل اور رنگوں کے کھانوں کی بڑی مقدار اپنے حلق میں اتارنے میں مصروف نظر آتی ہے۔ اس وڈیو کو اب تک پانچ لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔