کیا آپ اس تصویر میں موجود غیر معمولی بات کی نشاندہی کر سکتے ہیں؟
لاہور:(ملت آن لائن) اوپر نظر آنے والی تصویر کو چند لمحات کے لیے دیکھنے اور غور کرنے سے کیا چیز غیرمعمولی یا عام فہم سے ہٹ کر نظر آ رہی ہے؟ واضح رہے کہ اس تصویر نے انٹرنیٹ پر متعدد افراد کے ذہنوں کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔ اس تصویر میں آپ ایک بچے کو دیکھ سکتے ہیں جو چولہے پر کچھ پکانے کی کوشش کر رہا ہے، کیا آپ نے اسے دیکھا؟ تصویر کو غور سے دیکھنے پر پتہ چلتا ہے کہ چولہے کے سامنے بچے کی آنکھیں بند جبکہ عکس میں کھلی ہوئی ہیں۔ یہ واقعی نا قابل یقین ہے کہ کسی فرد کی اس طرح کی تصویر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو جائے۔ لیکن ایسا حقیقت میں ہوا، ایسا اس وقت ہوتا ہے جب آپ پلک کو کیمرے کے شٹر سے زیادہ تیزی سے جھپکاتے ہیں جس کے نتیجے میں کیمرے کے رولنگ شٹر کے باعث اس طرح کا بصری دھوکا پیدا ہوتا ہے۔ درحقیقت کیمرہ کسی تصویر کے ارگرد کے منظر کو بیک وقت تصویر کی شکل نہیں دیتا بلکہ وہ منظر کا تیزی سے اسکین کرتا ہے اور یہی لمحہ اس تصویر کو حیران کن بنا گیا۔ اس تصویر کو فوٹوگرافر لیوک مینڈل نے ریڈیٹ پر شیئر کیا تھا جس نے ہزاروں افراد کے دماغ گھما کر رکھ دیئے۔