خبرنامہ

کیا آپ سام سنگ کے والد ہیں؟ یا وزیراعظم سبزی لینے گیا ہے

یوں تو بھارت سے اکثر ہی مضحکہ خیز یا عجیب و غریب کارناموں کی خبریں آتی رہتی ہیں لیکن اس بار آنے والی خبر نے تو پوری دنیا میں بھارت کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے- جی ہاں حال ہی میں بھارت کی ریاست راجھستان میں واقع ’’بوندی ‘‘ نامی ایک ایسے گاؤں کا انکشاف ہوا جس کے ہر رہائشی کا نام انتہائی عجیب ہے-
اگر آپ اس گاؤں جائیں اور وہاں آپ کو سنائی دے کہ “ وزیراعظم سبزی لینے گیا ہے یا پھر صدر دہی لینے گیا ہے یا پھر سام سنگ کے پیٹ میں درد ہے“ تو یہ کوئی انوکھی بات نہیں کیونکہ اس گاؤں کے رہائشی اپنے بچوں کے نام اعلیٰ سرکاری عہدوں٬ موبائل کمپنیوں٬ عدالتوں یا پھر مٹھائیوں کے نام پر رکھتے ہیں-

جی ہاں اس گاؤں میں آپ کو متعدد ایسے افراد ملیں گے جن کے نام صدر٬ وزیراعظم٬ آئی جی٬ کلکٹر٬ سیشن کورٹ٬ سپریم کورٹ٬ سیشن جج اور مجسٹریٹ وغیرہ ہوں گے اب چاہے یہ افراد کبھی اسکول گئے ہی نہ ہوں-

اس کے علاوہ یہاں سام سنگ٬ ایپل٬ اینڈرائیڈ٬ سم کارڈ٬ ایزی لوڈ٬ مس کال٬ چم چم٬ گلاب جامن٬ برفی٬ رس گلہ اور دہی بھلے وغیرہ بھی عام چلتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں-
بات یہیں ختم نہیں ہوتی کیونکہ کئی لوگوں کے نام مشہور شخصیات کے ناموں پر یا پھر عام استعمال کی اشیاﺀ کے ناموں پر رکھے گئے جیسے کہ نریندرا مودی، سونیا گاندھی٬ راہول گاندھی، پریانکا گاندھی ،آلو ، ٹماٹر ، گوبھی ،بکری ،چوزہ وغیرہ-

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس گاؤں میں رہنے والے والدین جس بھی چیز سے متاثر ہوئے انہوں نے اس چیز کے نام پر اپنے بچے کا نام رکھ دیا- دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تمام عجیب و غریب ناموں کی سرکاری سطح پر رجسٹریشن بھی کی جاچکی ہے-