کیا دنیا 50 سال قبل زیادہ بہتر تھی؟
ہنوئی(ملت آن لائن) دنیا 50 سال پہلے بہتر تھی یا آج؟ اس موضوع پر سروے کرنے کے دوران انتہائی دلچسپ جوابات ملے، پیو ریسرچ سنٹر کی جانب سے 38 ممالک کے 43 ہزار افراد پر مشتمل سروے کیا گیا۔ سروے کے مطابق 88 فیصد ویتنامیوں کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا گزشتہ 50 سال سے بہتر ہے، لوگوں کے مطابق 50 سال قبل جدید ٹیکنالوجی نہ ہونے کے باعث لوگ مشکلات سے دوچار تھے، آج کے دور میں ٹیکنالوجی کے باعث زندگی بسر کرنا آسان ہے۔