خبرنامہ

کیلکو لیٹر کا استعمال بچوں کے لیے مفید قرار

کیلکو لیٹر

کیلکو لیٹر کا استعمال بچوں کے لیے مفید قرار

لندن:(ملت آن لائن) اکیڈیمکس فار ایجوکیشن انڈاؤمنٹ فاؤنڈیشن (اے ای آئی ایف) کی جانب سے جاری کردہ تحقیق سے یہ ثابت ہوگیا کہ کیلکو لیٹر کا استعمال بچوں کے لیے مفید ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیلکو لیٹر کا استعمال بچوں میں ناصرف ریاضی کے مضمون میں دلچسپی پیدا کرتا ہے بلکہ ان کی ذہنی صلاحیت میں اضافے کا سبب بھی بنتا ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک کی تعلیمی اداروں میں کیلکو لیٹر کا استعمال ممنوع سمجھا جاتا ہے لیکن حال ہی میں لندن کی مقامی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق نے سب کو حیران کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کیلکو لیٹر کا درست استعمال سے بچوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

دماغی کارکردگی میں اضافہ کے لیے یہ ورزشیں کریں
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر بچوں کو کیلکو لیٹرز کا استعمال درست انداز میں سکایا جائے تو یہ صرف ریاضی ہی نہیں بلکہ طالب علموں میں ہر قسم کے مسائل سے نمٹنے اور اسے حل کرنے والی سوچ بھی پیدا کرتے ہیں۔

مذکورہ تحقیق سے یہ ثابت ہوا کہ کیلکو لیٹر کا استعمال طالب علموں میں ریاضی کے ہنر کو بڑھنے سے روکنے کی بجائے اس کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں جبکہ محقق پروفیسر جیرمی ہوجن کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ دیگر طریقوں کے ساتھ ساتھ بچے کیلکولیٹرز کا بھی استعمال کریں۔
دماغی کارکردگی میں اضافہ کے لیے 10 ورزشیں
خیال رہے کہ ماضی میں برطانوی حکومت نے 11 سالہ بچوں کے لیے منعقد کیے گئے ریاضی کے امتحانات میں کیلکولیٹرز کے استعمال کو ممنوع قرار دیا تھا، بعد ازاں یہ پابندی ختم کر دی گئی تھی۔