خبرنامہ

کینیا نے داعش کے لیے ہیکنگ کرنے والے 2 افراد گرفتار کر لیے

نیروبی (ملت آن لائن + اے پی پی) کینیا کی پولیس نے مبینہ طور پر’اسلامک اسٹیٹ‘(داعش) کے لیے سرکاری ویب سائٹوں کو ہیک کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں سے ایک کینیا کا شہری ہے جب کہ دوسرے شخص کا تعلق یوگنڈا سے ہے۔کینیا کی انسداد دہشتگردی پولیس نے ان دونوں ملزمان کو ایک عدالت میں پیش کیا جس نے ان دونوں کو مزید تفتیش کے لیے 15 روز کے لیے پولیس کی تحویل میں رکھنے کا فیصلہ دیا۔ کینیا میں القاعدہ پہلے ہی سے موجود ہے جب کہ حکام کو خدشہ ہے کہ اب داعش بھی کینیا میں اپنا ٹھکانہ بنا رہی ہے۔