خبرنامہ

کینیا کی صومالیہ کی حدود میں کاروائی ، داعش کے 57دہشت گرد ہلاک

نیروبی (ملت + اے پی پی) جنوبی صومالیہ میں بدھ کو کینیا کی فوجیوں نے داعش کے 57 دہشت گردوں کوہلاک کردیا ۔ صومالی فوج کے ترجمان کرنل جوزف اووتھ نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ کینیا کے فوجیوں نے افریقی کمان کی قیادت میں توپخانہ اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے افمادوو شہر میں ا لشباب دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اس کاوارئی میں داعش سے تعلق رکھنے والے 57دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔